27 اپریل 2013 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران میں رواں سال چ‍ودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کا سبب قرار دیا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ایران کے شمال مغربی صوبے کے شہر تبریز میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران آئندہ صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کے ساتھ ایرانیوں کو مایوس کرنے اور ناامید کرنے پر مبنی دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گي۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کا سیاسی جہاد ان کے اقتصادی جہاد کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ، کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد چونتیس برسوں کے دوران ملت ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور دوسرے میدانوں میں بہت زیادہ ترقی  و پیشرفت کی ہے۔ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ تسلط کا نظام مختلف بہانوں کے ساتھ ایران کے عوام پر شدید ترین دباؤ ڈال رہا ہے۔ انھوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ تسلط پسند طاقتوں کے لۓ ملت ایران کا پیغام یہ ہے کہ وہ ایران کے عوام کے حقوق کو تسلیم کریں کیونکہ ایران  کے عوام منطق کے حامل اور گفتگو اور دوستی کرنے والے ہیں۔صدر مملکت نے اس بات کو بیان کرتے ہوئےکہ شام ، پاکستان اور عراق کے واقعات میں دشمنوں کے ہاتھ واضح طور پر نظر آتے ہیں ، دنیا بھر کے علماء کرام سے کہا کہ وہ ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دیں۔

.....

/169